ایم این اے حلقہ این۔اے ستر سید فیض الحسن شاہ کے بڑے بھائی سید منظور حسین شاہ سابق ایم۔این۔اے کا قاتل اشتہاری مجرم مزمل حسین شاہدرہ لاہور سے گرفتار
ایم این اے حلقہ این۔اے ستر سید فیض الحسن شاہ کے بڑے بھائی سید منظور حسین شاہ سابق ایم۔این۔اے کا قاتل اشتہاری مجرم مزمل حسین شاہدرہ لاہور سے گرفتار تفصیلات کے مطابق سترہ سال قبل 2005میں شادی سے واپسی پر تھانہ صدر لالہ موسی کی حدود میں میکن موڑ ٹھیکریاں کے قریب سابق ایم۔این۔اے سید منظور حسین شاہ کو انکے چار ساتھیوں غلام علی محمد اشرف اور محمد اقبال کو دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والا اور مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم مزمل حسین عرف عنصر جاویدولد غلام حسین سکنہ ڈھولا تحصیل کھاریاں کو سی آئی اے اقبال ٹاؤن لاہور نے شاہدرہ سے گرفتار کرلیا گرفتاری سی پی اولاہور کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت پر میاں شفقات ڈی ایس پی سی آئی اے کی زیر قیادت محمد اکرم ایس آئی و ملازمان کی خصوصی ٹیم نے کی ابتدائی تفتیش میں مجرم نے بتایا کہ اس نے ساتھیوں غلام حسین ، حسین ،شفقت ،قیصر ،فضل عباس ،وقار عباس ،شفقات ثمر قاسم علی ناصر اور قیصر کے ساتھ مل کر دیرینہ دشمنی پر سید منظور حسین شاہ سابق ایم۔این۔اے غلام علی محمد اشرف اور اقبال کو شادی سے واپسی پر پلاننگ کرکے ہلاک کردیا تھا اور فرار ہوگۓ جس کا مقدمہ تین جنوری 2005 کو تھانہ صدر میں سید محسن علی شاہ کی مدعیت میں درج ہوا گرفتار مجرم سے مزید تفتیش جاری ہے یاد رہے کے مدعی سید محسن علی شاہ کو بھی شاہجہانیاں کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔