عمران خان اپنی والدہ کی تدفین کے وقت کہاں تھے؟
مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور وزیراعظم عمران خان اکثر و بیشتر اپنی تقاریر میں ایک دوسرے کا تذکرہ کرنا نہیں بھولتے، گزشتہ روز بھی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے میں تقریر کے دوران بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔مریم نواز نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اپنی والدہ کی وفات کے وقت لندن میں کاؤنٹی کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے، بلکہ میری دادی اپنے آخری وقت میں میرے والد نواز شریف کو دعائیں دے رہی تھیں۔خیال رہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان سوشل میڈیا پر نواز شریف کو اپنی والدہ کے جنازے پر شریک نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ایسے میں مریم نواز نے اس تمام ٹرولنگ کا جواب اپنی تقریر میں کیا لیکن کچھ ہی دیر میں سچائی بھی سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر اُسی لمحے ’جنگ‘ کا ایک اخباری تراشہ گردش کرنے لگا جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی والدہ کا انتقال ہوا تو عمران خان کاؤنٹی چھوڑ کر پاکستان آئے تھے اور اپنی والدہ کے جنازے میں شریک ہوئے تھے۔سوشل میڈیا پر مریم نواز کے خطاب کا عمران خان کا تذکرہ کرتے مختصر ویڈیو کِلپ وائرل ہورہا ہے جس کی تصحیح جنگ آرکائیو کی ایک تصویر سے کی جارہی ہے۔