مردان:وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر میڈم عقیلہ سنبل کی قیادت میں خواتین کا کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان سے ملاقات
مردان ( بیورو رپورٹ ) وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر میڈم عقیلہ سنبل کی قیادت میں خواتین کا کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان سے ملاقات ، وومن چیمبر کے خواتین کو درپیش مسائل پر بات چیت ، کمشنر مردان کی خواتین کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی ، وومن چیمبر کی صدر دعوت پر جلد دورے کی بھی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر میڈم عقیلہ سنبل کی قیادت میں خواتین کی ایک وفد نے کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر عقیلہ سنبل نے کمشنر مردان کو وومن چیمبرکی کاروباری خواتین کیلئے مواقع فراہم کرنے میں کردار ادا کرنے کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی اور کاروباری خواتین کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے وومن چیمبر کے خواتین کو اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا اس موقع پر وومن چیمبر کی صدر میڈم عقیلہ سنبل نے انہیں وومن چیمبر کے دورے کی دعوت دی جنہیں انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔




