ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی دوسری پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارکون؟
کنول آفتاب ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی دوسری پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں۔پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ ہی جنت مرزا کے بعد پاکستان کی دوسری ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار بن بھی گئیں ہیں۔
کنول آفتاب نے یہ سنگ میل عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر اپنے دوست ذوالقرنین سکندر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمد اللّہ میں ٹک ٹاک پر 10 ملین فالوورز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوں۔‘کنول آفتاب کے ٹک ٹا ک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر کروڑوں میں لائکس آئے ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔