علامہ خادم حسین رضوی انتقال فرما گئے
تحریک لبیک پاکستان کے بانی علامہ خادم حسین رضوی خرکت قلب بند ہونے سے ہسپتال میں انتقال فرما گئے.انکے اہل خانہ اور تنظیم کے منتظمین کو اطلاع کر دی گئی ہے.جنازہ کے انتظامات کئے جا رہے ہیں.خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خادم حسین رضوی کو گزشتہ چند روز سے بخار تھا۔علامہ خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘ میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔خادم حسین رضوی نے جہلم ودینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی۔خادم حسین رضوی نے جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی۔