ڈارک ویب چلانے والے سہیل ایاز کو 3 بار سزائے موت کا حکم
راولپنڈی کی عدالت نے ڈارک ویب چلانے والے بین الاقوامی سزا یافتہ سہیل ایاز کو تین بار سزائے موت دینے کا فیصلہ دے دیا۔عدالت نے بین الاقوامی سزا یافتہ مجرم کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر فیصلہ سنایا۔سہیل ایاز پر بچوں سے زیادتی، تصاویر، ویڈیو بنانے اور ڈارک ویب پر چلانے کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔