شہباز سلمان منی لانڈرنگ گوالے کا بھی اکاؤنٹ نکل آیا
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فیملی کی منی لانڈرنگ انکوائری میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔نیب ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف منی لانڈرنگ انکوائری کیس میں پاپڑ والا ، کباڑیہ، چپڑاسی کے بعد گوالہ بھی سامنے آگیا۔سلمان شہباز کے اکائونٹ میں پتوکی کے دودھ فروش کے نام سے 1 لاکھ 63 ہزار 940 ڈالر منتقل ہونے کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔رانا ذیشان کی جانب سے نیب کو جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں میرے نام سے انگلینڈ سے لاکھوں روپے سلمان شہباز کے اکائونٹس میں منتقل ہونے کی کچھ خبر نہیں، میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دبئی گیا۔