شوہر کی دوسری شادی کا شبہ، ماں نے 2 سالہ بیٹی کو ذبح کردیا
شوہر کی دوسری شادی کے شبہ پر ماں نے 2سالہ بیٹی کو گلے پر چھری چلاکر ذبح کردیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ موضع سناواں میں نواب خان گشکوری کی اہلیہ آسیہ بی بی نے شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنی ہی 2 سالہ بیٹی بریرا نواب کے گلے پر چھری پھیر دی۔آسیہ بی بی کو شک تھا کہ نواب خان نے دوسری شادی کی ہوئی ہے جس پر دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی میں اسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔بچی کے رونے کی آواز پر خاوند نواب خان اس کے بھائی موقع پر آگئے جنہوں نے بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس سنانواں نے نواب خان گورمانی کی مدعیت میں آسیہ بی بی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او سنانواں عصمت عباس کے مطابق آسیہ بی بی کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ 24گھنٹوں میں ملزمہ کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

