بدین، قوتِ گویائی سے محروم لڑکی سے اجتماعی زیادتی
بدین کے نواحی گاؤں میں قوتِ گویائی سے محروم 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ بدین کے نواحی علاقے کڈھن گوٹھ محب دل میں پیش آیا جہاں لڑکی کے بہنوئی اور کزن کی جانب سے قوتِ گویائی سے محروم 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور 5 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ لڑکی کے حاملہ ہونے پر والدین کو واقعے کا علم ہوا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان 5 ماہ تک زیادتی کانشانہ بناتے رہے، قوتِ گویائی سے محروم ہونے کے باعث لڑکی والدین کو آگاہ نہ کرسکی۔پولیس کی جانب سے لڑکی کے بہنوئی عبدالکریم اور کزن صدام حسین کے خلاف اجتماعی زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کو میڈیکل ٹیسٹ کے لیے سول اسپتال کڈھن منتقل کر دیا گیا ہے۔