لالہ موسی : سادات خاندان کی تقسیم دشمنوں کی سازش ہے جس میں تمام دشمن بری طرح ناکام ہونگے .سید فیض الحسن شاہ
گجرات : سادات خاندان کی تقسیم دشمنوں کی سازش ہے جس میں تمام دشمن بری طرح ناکام ہونگے .
آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع گجرات سے ایک نہیں بلکہ دو حلقوں NA-70 اور NA-71 سے الیکشن لڑنے کا اعلان ، ناقابلِ شکست اُمیدواروں کو میدان میں اتاریں گے ،مخالفین کان کھول کر سن لیں ، جو ہمیں ایک بار ضرب لگائے گا تو ہم پلٹ کر دس مرتبہ ضرب لگائیں گے ،سیّد مدد علی شاہ میرا بھائی ہے ، کوئی اختلاف نہیں ، وقت ثابت کرے گا کہ لوگوں کے دِلوں میں نفرت کو جگانے والے خود عوامی نفرت کا شکار ہونگے .میرے دونوں ایم پی ایز (M.P.A’s) میرے ساتھ ہیں ، مضبوط اتحاد اور بہترین حکمتِ عملی کے ساتھ بلدیاتی الیکشن کے لئے بہت جلد نیا پینل تشکیل دیں گے .گجرات سے ممبر قومی اسمبلی (M.N.A) حلقہ NA-70 سیّد فیض الحسن شاہ آف کُلیوال سیّداں لالہ موسیٰ

