سرائے عالمگیر:ٹائیگرزفورس کرونا ایس اوپیز پر عمل درامد کروانے کے ساتھ خدمت خلق کے کاموں میں بھی پیش پیش
سرائے عالمگیر (محمد زاہد خورشید) ٹائیگرزفورس کرونا ایس اوپیز پر عمل درامد کروانے کے ساتھ خدمت خلق کے کاموں میں بھی پیش پیش خوشی ہے کہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے جب ٹائیگر فورس کی مدد مانگی تو فورس نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی, فہد اعجاز اسسٹنٹ کمشنر
فہد اعجازاسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر کے زیر صدارت ٹائیگر فورس اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی میٹنگ ہوئی جس میں ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے ٹائیگر فورس کی مدد مانگی اور ٹائیگر فورس نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ طوفانی بارش کے باوجود ٹائیگرفورس کے جوان بلند عزم و حوصلہ کے ساتھ جناح ہال سرائے عالمگیر اجلاس میں شریک ہوئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر شکیل منھاس اور ڈاکٹر جاوید اقبال نے شرکاء سے خطاب کیا۔ اجلاس کے انتظامات کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر آفس کے محمد شعیب نے کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فہد اعجاز نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے جب ٹائیگر فورس کی مدد مانگی تو فورس نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور سرائے عالمگیر میں ٹائیگرزفورس کرونا ایس اوپیز پر عمل درامد کروانے کے ساتھ خدمت خلق کے کاموں میں بھی پیش پیش ہے۔