دوسری بیوی کی خاطر والد نے اپنے تین سالہ بیٹے کو قتل کردیا
قصور، کھڈیاں خاص کے علاقہ بی آر بی نہر سے مردہ ملنے والے تین سالہ بچے کا باپ قاتل نکلا، تین سالہ سبحان کو حقیقی والد ندیم نے دوسری بیوی کے کہنے پر قتل کیا، اسکی اپنی پہلی بیوی سے ناراضگی چل رھی تھی، گزشتہ شام ندیم اپنے تین سالہ بیٹے کو لیکر باہر گیا اور واپس آکر اسکے گم ھونے کا بتایا۔ندیم نے اپنی دوسری بیوی کو خوش کرنے کے لئے اپنے حقیقی بیٹے کو قتل کیا

