مردم شماری فارم میں معذور افراد کا کالم شامل کرنے کا حکم
سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری کے فارم میں معذور افراد کا کالم شامل کرنے کی ہدایت کردی ،حکومت سے کوتاہی پر 17مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نےپاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران مردم شماری فارم میں معذور افراد کا کالم شامل نہ ہونے پر حیرت کا اظہار کیا اوروفاقی حکومت سمیت دیگر اداروں سے 17مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔ہائیکورٹ کےجسٹس منیب اختر نے ریمارکس میں کہا کہ مردم شماری کا شیڈول جاری کردیا گیا مگر معذور افراد کا کالم شامل نہیں، حکومت کوخودخیال رکھناچاہئےتھا، اسے کوتاہی نہیں بلکہ معذورافرادکےحقوق سلب کرنے کی کوشش سمجھاجائیگا ۔ملک بھر میں مردم شماری کا آغاز کل( 15مارچ )سے ہورہاہے۔