وزیراعظم کا گستاخانہ مواد کی بندش کیلئے اقدامات کا حکم
وزیراعظم نوازشریف نےکہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری انسانیت کے محسن ہیں،سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادامت مسلمہ کےجذبات سےکھیلنےکی ناپاک کوشش ہے ۔وزیراعظم نےگستاخانہ مواد کی بندش کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام اداروں کو مواد پھیلانے والوں کا سراغ لگانے اور قانون کے مطابق سزا دلانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت محمدﷺ سے محبت و عقیدت ہرمسلمان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے،ناموس رسالت ﷺکے بارے میں مسلمانوں کی حساسیت کا احترام کیا جانا چاہئے۔