فیروزوالہ:پروفیسرکاکوروناکیوجہ سے اپنے گھرمیں انتقال،خاندان گھر میں لاش کو لاوارث چھوڑ کر بھاگ گیا
توبہ استغفار وارثوں کے ھوتے ھوئے بھی لاوارث پروفیسر ظہیر کا پنجاب پولیس کے ایس ایچ او عامر محبوب وینس نے نمازِ جنازہ کروایا اور تدفین کروائی تھانہ فیروزوالہ کی حدود میں محلہ صابر ٹاون ونڈالہ دیال شاہ کے رہائشی پروفیسر ظہیر احمد ظہیر کرونا وائرس کیوجہ سے اپنے گھر پر قرنطینہ تھے جوگزشتہ روز رضائے الہی سے وفات پا گئے،موت کے بعد بے حسی کا عالم یہ ہوا کہ پروفیسر صاحب کے بیوی بچے اور اہل محلہ بھی گھروں کو تالے لگا کر غائب ہوگئے کہ کہیں ہمیں ہی کرونا نہ ہو جائے اور حکومت ہمیں پکڑ کر نہ لے جائے… کسی شخص نے پولیس کو اطلاع کی جس پر ایس ایچ او عامر محبوب نے گھر میں جا کر دیکھا گیا کہ پروفیسر صاحب کی میت بے یارو مدد گار پڑی تھی، پولیس نے علاقے کو سیل کردیا ہے جبکہ پولیس نے پروفیسر صاحب کی میت کو SOPs کے ساتھ دفن کر دیا اللہ سے دعا کریں کہ اللہ کسی کا ایسا حال نہ کرے، دعا کریں کہ نیک اور صالح اولاد ہو جسے موت اور حکومت کا ڈر نہ ہو بلکہ اس کا ایمان مضبوط ہو آمین۔



