منگلا: کینٹ کی حدود میں ڈکیتی کی بڑی واردات
جہلم(ڈاکٹر عمران جاوید خان)تھانہ منگلا کینٹ کی حدود میں ڈکیتی کی واردات تین نامعلوم موٹرسائیکل سوار 3 لاکھ روپے چھین کر فرار ڈی پی او جہلم کا واقعے کا نوٹس مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق افغان آباد تحصیل دینہ کے رہائشی ظفر اقبال ولد محمد اصغر نے پولیس تھانہ منگلا کینٹ کو ایک تحریری درخواست میں یہ بتایا کہ وہ منہاج پولٹری سروسز دینہ میں بطور سپلائر کام کرتا ہے اور آجمورخہ 27-05-2020 منگلا روڈ ھڈالی،دینہ اور نکودر سے کیش لے کرجو تقریبا 3 لاکھ روپے تھی شام تقریبا 6 بجکر 10 منٹ پر واپس گھر آرہا تھا جب میراں آباد نئی آبادی کے مقام پر پہنچا توتین کس نامعلوم جو کہ ہنڈا 125 پر سوار تھے نے پیچھے سے میرے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جسکی وجہ سے میں گرگیااور تینوں نامعلوم اشخاص نے میرے سر پر پسٹل تان لئے اور کہا کہ اگر آوازنکالی تو جان سے مار دیں گے اور زبردستی گن پوائنٹ پر مجھ سے تین لاکھ روپے چھین لئے اور واپس نکودر،دینہ کی جانب بھاگ گئے درخواست میں ظفر اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان تین کس نامعلوم افراد کے قد درمیانے،جسم پھرتیلے اور جوان عمر تھے اور سامنے آنے پر وہ ان تینوں نامعلوم افراد کی شناخت کر سکتا ہوں میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے اور مجھ سے زبردستی گن پوائنٹ پر تین لاکھ روپے چھین لئے گئے ہیں اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دی گئی ہیں درخواست پیش کرتا ہوں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جاوے۔ڈکیتی کی واردات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کو مقدمہ درج کرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردئیے

