میرپور:پولیس نے تہرے قتل کی اندھی واردات کو ٹریس کر لیا،تین ملزمان گرفتار
پولیس نے تہرے قتل کی اندھی واردات کو ٹریس کر لیا،تین ملزمان گرفتار،ملزم کی نشاندہی پرتیسری لڑکی کی نعش برآمد کر لی گئی پولیس نے تہرے قتل کی اندھی واردات کو ٹریس کر لیا،تین ملزمان گرفتار،ملزم کی نشاندہی پرتیسری لڑکی کی نعش برآمد کر لی گئی،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ چودہ مئی کو ملنے والی ایک سالہ بچی بعداز ملنے والی اٹھارا سالہ لڑکی جبکہ تیسری لاپتہ لڑکی کے کیس کا معمہ پولیس نے حل کر دیا تین ملزمان کو گرفتار کر کے ملزم کی نشاندہی پر تیسری لاپتہ لڑکی کی نعش بن خرماں سے برآمد کر لی گئی ہے دو ہفتے کی محنت کے بعد پولیس نے اس واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزم جبار کھوئی رٹہ ،فیاض نامی ملزم راولپنڈی اور رضوان برنالہ کا رہائشی ہے اور رکشا چلاتا ہے ، ملزمان غلط کاری کی غرض سے پندرہ سو روپے فی کس سے ان کو جبر چیچیاں سے میرپور لائے خواتین کو رضوان لایا ،نیلم پری نے اس دوران مزاحمت کی اور رضوان کا منہ نوچا جس پر فیاض نے اس کے سر پر اینٹ ماری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی اور خاتون کو گڑھے میں لاش چھپا دیا رضوان نامی ملزم بچی اور اس کی پھوپھی کو لیکر بائی پاس روڈ پر چلا گیا اور امبر کھاری میں قالو بی بی کو اینٹیں مار کر قتل کر دیا بعد ازاں بچی کو گلا دبا کر قتل کیا انھوں نے بتایا کہ ملزمان نے نفسانی خواہش میں تین قتل کیے ملزم جبار کی نشاندہی پر تیسری لاپتہ لڑکی کی ڈیڈ باڈی بھی ریکور کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف کیس مرتب کرکے کیس عدالت میں پیش کرینگے کیس کی تفتیش میں ایڈیشنل ایس پی ،ڈی ایس پی سٹی ،ایس ایچ او سٹی ،سب انسپکٹر سٹی اور دیگر اہلکار شامل تھے ملزم جبار بن خرماں ہی رہائش پذیر ہے اور ڈینٹنگ کا کام جبکہ فیاض سائلنسر کا کام کرتا ہے مقتولین کا تعلق خانہ بدوش قبیلے سے ہے اور بھیک مانگتے ہیں اور انیس سال سے میرپور رہ رہے ہیں قتل کیس کو ملزم جبار سے ٹریس کیا گیا جہاں سے دیگر ملزمان گرفتار کئے ہیں

