تھانہ صدر لالہ موسٰی کی بڑی کاروائی،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد
گجرات پولیس کا اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری،تھانہ صدر لالہ موسٰی کی بڑی کاروائی،بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا،
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیرقیادت پولیس کی جرائم پیشہ افراد اوراسلحہ برداروں کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ فراست اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن کرکے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزم عمر بھٹی ولد اختر بھٹی سکنہ خواصپور سے دوران ناکہ بندی پسٹل برآمد ہوا۔ جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ مختلف لوگوں کو اسلحہ سپلائی کرتا ہے اور اس کے پاس مزید ناجائز اسلحہ بھی موجود ہے۔ پولیس ٹیم نے اس انکشاف پراس کے گھرریڈ کرکے 4عددپسٹل 30بور،ایک عدد رائفل پپش اوربڑی تعداد میں مختلف نوعیت کے روند اور ٹوپے برآمد کر لیے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
کورونا ٹیسٹ کرنے والی موبائل ایپ کی تیاری

