وزیراعظم عمران خان نےانتہائی اہم عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا
وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارے کا عہدہ چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارے کی تشکیل نو کردی گئی، وزیراعظم کی جگہ ان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ چیئرمین مقرر کردیے گئے۔کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ملکیتی ادارے کی چھ رکنی کمیٹی میں وفاقی وزیر پاور اور وزیر نجکاری اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار بھی شامل ہوں گے۔کمیٹی میں مشیر تجارت اور مشیر ادارہ جاتی اصلاحات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ ملک مجھے رُلانا چاہتا ہے: شنیرا اکرم

