لاہور: قرنطینہ مراکز میں موسیقی، ڈانس کی سرگرمیاں جاری
لاہور کے ایکسپو سینٹر قرنطینہ میں کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریض خود کو مصروف رکھنے اور دل بہلانے کے لیے موسیقی اور ڈانس سمیت مختلف سرگرمیوں کا سہارا لے رہے ہیں۔
ایکسپو سینٹر لاہور کے قرنطینہ میں زیرِ علاج کورونا مریضوں نے خود کو مصروف رکھنے اور بیماری کی پریشانی دور کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا سہارا لے لیا ہے، کوئی گلوکاری سے دل بہلا رہا ہے تو کوئی تاش کھیل کر خود کو مصروف رکھے ہوئے ہے۔کچھ مریض ڈانس کے ذریعے بھی اپنے ساتھ دیگر مریضوں کو بھی محظوظ کرنے کا اہتمام کررہے ہیں جبکہ کوئی اندھا بن کر بھیک مانگنے کی اداکاری کرکے بھی اپنا اور دوسرے مریضوں کا دل بہلا رہا ہے۔ایکسپو سینٹر قرنطینہ میں زیرِ علاج مریضوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے وہ آئسولیشن میں اپنی اور دوسروں کی بوریت دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔