میلسی لنک کینال میں وین گر گئی، ایک ہی خاندان کے9 افراد جاں بحق
پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں واقع میلسی لنک کینال میں مسافر وین گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نہر میں ڈوب کر وین میں سوار 9 افراد جاں بحق ہو گئے، 9 لاشوں اور حادثے کا شکار ہونے والی وین کو نہر سے نکال لیا گیا ہےریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی وین میں مزید 3 افراد بھی سوار تھے۔میلسی لنک کنال میں ڈوبنے والے ان 3 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نہر میں گرنے والی وین میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سوار تھے۔ریسکیو ٹیموں نے ڈوبنے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔