جہانگیر ترین کو کلین چٹ ملنے کی اطلاعات ہیں،عظمیٰ بخاری
رہنما ق لیگ کامل علی آغا نے کہا ہے کہ یہ بات آج سے نہیں ہم تو یہ بات 2000ء سے کہہ رہے ہیں کہ نیب کا ادارہ پولٹیکل انجینئرنگ کے لئے اور دباؤ ڈالنے کے لئے استعمال ہوتا ہے کیونکہ سال 2000ء میں ایک نامعلوم شخص کی درخواست پر نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر ہمارے گھروں پر چھاپے مارے گئے ،بدتمیزی کی گئی ، تذلیل کی انتہاء کردی گئی مگر ہمارے ہاتھ صاف تھے ہماری قیادت ہر جگہ پیش ہوئی اور سوالات کے جواب دیئے ۔ وہ جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے ،پروگرام میں رہنما پاکستان تحریک انصاف علی نواز اعوان ، مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری اور پیپلز پارٹی رہنما چوہدری منظور نے بھی گفتگو کی۔عظمٰی بخاری نے کہا کہ جہانگیر ترین کو کلین چٹ ملنے کی اطلاعات ہیں،علی نواز اعوان نے کہا کہ 20 سال پہلے جو قانون تھے جرائم کو پکڑنے کے لئے اسے اور مضبوط کرنا ہوگا،چوہدری منظور نے کہا کہ جو بھی آواز نکالے گااس کے خلاف انکوائری ہوگی۔ رہنماپاکستان تحریک انصاف علی نواز اعوان نے اپنی گفتگو میں کہا ہمارا نظریہ تھا کہ جس نے چوری کی ہے وہ سلاخوں کے پیچھے ہوگا شروع میں ایسا ہوا بھی لیکن پھر وہ سارے باہر آگئے میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے اس نظریے کو وہ تقویت نہیں ملی جس کی ہم خواہاں تھے
دکانیں، اندرونی پروازیں کھولنے کی سفارش، 3 صوبے تعلیمی ادارے، ریلوے، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے حامی

