جہلم: داراپورمیں نمازی کو سجدہ کی حالت میں ٹوکے کا وارکر کے قتل کر دیا گیا
جہلم: داراپور میں چوھدری لیاقت گوندل کو نماز کے دوران سجدے کی حالت میں ٹوکے کا وار کر کے قتل کر دیا گیا.مقتول وفاقی وزیر فواد چوھدری کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کے مقامی متحرک رہنما تھے.نامعلوم ملزمان نے ان پرحملہ کر کے قتل کردیا.وفاقی وزیرافسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تمام تر مصروفیات ترک کر کے سول ہسپتال پہنچ گئے.انہوں نے مقتول کے والد اور بھائیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ہمارا بازو کٹ گیا ہو.ڈی پی اوجہلم رانا عمر فاروق بھاری نفری کے ہمراہ سول ہسپتال میں موجود تھے اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے کارکنان بھی کثیر تعداد میں جمع ہوچکے تھے.فواد چوھدری نے ڈی پی او کو ملزمان کی جلد گرفتاری اور حقائق سامنے لانے کا کہا اور ملزموں کو یقینی طور پر کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی.آخری اطلاعات تک مقتول کا پوسٹمارٹم جاری تھا اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں.
جہلم:انجینئرمرزا محمد علی کے پیروں کو قتل کرنے کے بیان پر ایف آئی آر درج