جہلم:انجینئرمرزا محمد علی کے پیروں کو قتل کرنے کے بیان پر ایف آئی آر درج
انجینیئر مرزا محمد علی ولد مرزا ارشد سکنہ مشین محلہ نمبر 1 نے دوران تقریر مختلف فرقہ کے علما کے خلاف اشتعال انگیزی کی ہے جس کا ویڈیو ثبوت بھی پولیس نے حاصل کر لیا ہے۔اس تقریری بیان میں لوگوں کو واضح طور پر دیگر فرقوں کے علما کے خلاف ابھارا گیا ہے اس طرح انہیں اشتعال دلا کر اشتعال انگیزی کے لیے ابھارا گیا ہے۔ مرزا محمد علی نے کہا کہ اس دنیا کے سارے پیر قتل ہوجائیں اور ایک پیر ہی باقی رہ جائے ہم پھر بھی اسکو نہیں مانتے نہ اسکی بیعت کرتے ہیں۔جائو سب کو مارو ۔الیا س قادری اور طاہر قادری میں سے ایک تو شہید ہونا چاہیے۔پولیس نے موقع پر تعزیرات پاکستان دفعہ 153 اے کے تحت ایف آئی آر درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
]


