قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنا سراسر غیر آئینی اقدام ہے. حافظ عبدالحمید عامر
جب تک قادیانی آئین پاکستان کو تسلیم نہیں کرتے.تب تک انہیں غیر مسلم اقلیت کے حقوق نہیں دیے جا سکتے.
جہلم (زاہد خورشید) کنوئنیر ختم نبوت ضلع جہلم و رئیس جامعہ علوم اثریہ حافظ عبد الحمید عامر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی اقدام قادیانیوں کو اقلیت کمیشن میں شامل کرنے پر شدید رد عمل کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ جب تک قادیانی آئین پاکستان کو تسلیم کرتے ہوۓ خود کو غیر مسلم اقلیت ڈکلیئر نہیں کرتے.تب تک اقلیتی کمیشن میں ان کی شمولیت ہر گز برداشت نہیں کی جاۓ گی.ایسا اقدام آئین پاکستان پر حملہ ہے.انہوں نے مزید کہا کہ قادیانیوں کا کفر عام نہیں بلکہ وہ مرتد.زندیق اور کافر ہیں.وہ جب خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم نہیں کرتے اور اپنے خلاف آئین پاکستان کی شق کا انکار کرتے ہیں تب حکومت شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار کیوں بن رہی ہے۔ ایک عرصہ سے ملک پاکستان میں کچھ ملک دشمن عناصر قادیانیوں پر آئینی پابندیاں ختم کرنے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں. ایسے ملک و آئین اور اسلام کے دشمن سن لیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا جاۓ گا.ان شاء اللہ.حکومت بھی ایسی شرارت کرکے ملک میں انارکی پھیلانے سے باز رہے.