وزیر اعظم نواز شریف ٹھٹھہ جلسے میں شرکت کیلئے آج کراچی پہنچیں گے
کراچی (خصوصی نمائندہ) وزیر اعظم میاں نواز شریف آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے کراچی پہنچیں گے۔ وزیر اعظم اولڈ ٹرمینل سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ٹھٹھہ جائیں گے۔ جہاں وہ شیرازی برادران کے جلسے سے خطاب کریں گے۔میاں نواز شریف جلسے میں شرکت کے بعد واپس کراچی آئیں گے، جہاں سے وہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔