گوجرانوالہ میں 56 زائرین کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا
گوجرانوالہ میں ملتان سے آئے زائرین کے دوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرنے پر 56 افراد کی رپورٹس پازیٹو آ گئیں، تمام افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے گوجرانوالہ کے مکین121 مسافروں کو 14 روز ملتان کے قرنطینہ میں رکھے جانے کے بعد تین روز پہلے گوجرانوالہ بھجوایا گیا تھا۔سہیل اشرف کا کہنا تھا کہ تمام متاثرہ افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔