ووہان اور کراچی کے کورونا میں فرق ہے، جامعہ کراچی میں تحقیق مکمل
کراچی( سید محمد عسکری) جامعہ کراچی کے تحقیقی مرکز میں کورونا وائرس پر تحقیق مکمل ہوگئی ہے جس میں اس کی ساخت کی مکمل تفصیلات معلوم کر لی گئی ہیں.جامعہ کراچی کے جمیل الرحمان سینٹر فار جینومکس ریسرچ میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق چینی شہر ووہان اور کراچی میں پائے جانے والے کورونا کی ساخت میں فرق ہے۔ تحقیق میں یہ بھی معلوم کیا گیا ہے کہ یہ وائرس ووہان سے یہاں تک کس راستے سے آیا اور اس میں کیا تبدیلیاں ہوئیں۔ ڈاکٹر عطاالرحمان کے مطابق ایک دو روز میں اس کی مکمل تفصیلات میڈیا کو بتادی جائیں گی۔

