جہلم :کرونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والےکی نماز جنازہ کے مناظر
جہلم: دینہ کے نواحی علاقہ میراں آباد کا رہائشی بزرگ عبدالعزیز کورونا وائرس کا شکار ہوکر جانبحق ہوگیا.عبدالعزیز راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھا.یہ فیملی کے ہمراہ برطانیہ سے کچھ دن قبل واپس آیا تھا.انکی تدفین آبائی علاقہ میراں آباد میں کر دی گئی جہاں نماز جنازہ میں خاندان کے صرف دو افراد نے شرکت کی.ضلع جہلم میں کورونا سے یہ دوسری ہلاکت ہے پہلی سوہاوہ کی رہائشی خاتون تھی جو کہ بیرون ملک سے آئی تھی.جہلم میں کورونا سے متاثرہ افرا کی تعداد 28 یوگئی ہے

