وزیراعظم نے آٹے کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمت میں حالیہ اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے پارٹی رہنما جہانگیر ترین اور وفاقی وزیر خسرو بختیار کو ٹاسک دے دیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے آٹے کی قیمتوں سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ کے پی سے بھی مشاورت کی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے پاسکو کے کوٹے سے خیبر پختونخوا کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت رواں سال 3 لاکھ ٹن گندم درآمد بھی کرے گی، جس کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی سے منظور کروائی جائے گی۔