حتمی فیصلہ ہونے تک کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے.اسٹیبلشمنٹ ڈویژن
.اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق سندھ حکومت کے خط کا جواب دے دیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ درخواست پرغور کررہے ہیں جب تک فیصلہ نہیں ہوجاتا کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے ۔ذرائع کےمطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہےکہ جب تک فیصلہ نہیں ہوجاتا کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گے ، سندھ حکومت کلیم امام کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک قائم مقام آئی جی نہیں لگا سکتی ۔