پاکستانی کی محبت میں گرفتار جرمن خاتون کی بورےوالا میں شادی
جرمنی کے شہر ہینوورکی رہائشی لڑکی مجاہد کالونی بورے والا کے نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق جرمن لڑکی تانیہ ہیلر نے اسلام قبول کرلیا اور aس کا اسلامی نام تانیہ جاوید رکھا گیا ہے۔ تانیہ نے بتایا کہ بورےوالہ کے رہائشی جاوید اقبال کے ساتھ ٹیوٹر پر دو سال قبل رابطہ ہوا جو ابتدائی طور پر بات چیت تک محدود رہا۔پاکستانی کی محبت میں گرفتار جرمن خاتون کی بوریوالہ میں شادی
بعد میں آہستہ آہستہ محبت پروان چڑھتی گئی، تانیہ نے بتایا کہ اسلام قبول کرکے جاویداقبال کے ساتھ شادی کافیصلہ کیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات اور جاوید اقبال کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستانی کی محبت میں گرفتار جرمن خاتون کی بوریوالہ میں شادیتانیہ جاوید نے بتایا کہ وہ جرمنی کے شہر ہینوور میں پرنٹنگ کے شعبہ میں ٹیکنیکل انجیئنر ہے، جاوید اقبال نے بتایا کہ وہ لاہور میں پلمبر ہے، تانیہ جاوید چند روز قبل جرمنی سے پاکستان پہنچی اور بورےوالا میں نکاح کرلیا ہے۔

