وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی یوسف بیگ مرزا مستعفی
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے میڈیایوسف بیگ مرزااپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سرکاری ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کووزیراعظم کے معاون حصوصی برائے میڈیا تعینات کیا گیا تھا۔یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم عمران خان نے دی تھی، کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی تھی۔