پاکستان کشمیر کی وجہ سے خطرے کی زد میں ہے، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کی وجہ سے خطرے کی زد میں ہے۔مارگلہ ڈائیلاگ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ممکنہ خطرے کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی کہاں جاسکتی ہے اس کا کسی کو علم نہیں ہے۔وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر کی وجہ سے خطرے کی زد میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں اس وقت نسل پرستانہ نظریے نے جڑیں پکڑ لی ہیں اور یہ ملک اس نظریے کی برتری پر چل رہا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت وزیراعظم نریندر مودی کے لیے موجودہ نظریے کے ساتھ وقت گزارنا مشکل ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں اس وقت نسل پرستانہ نظریے ہی کی وجہ سے تقریباً 45 کروڑ لوگ متاثر ہیں۔