ہم پر امید ہیں کہ سابقہ سی ای اوز کی طرح معروف احمد سی ای اوایجوکیشن بھی پرائیویٹ سکولز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے.ملکافتخار حسین اعوان
جہلم ( محمد زاہد خورشید ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن جہلم کے وفد نے ضلع جہلم میں تعینات ہونے والے نئے سی ای او ایجوکیشن جناب معروف احمد صاحب سے صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن جہلم اور جنرل سیکٹری پنجاب ملک افتخار حسین اعوان کی قیادت میں استقبالیہ ملاقات کی اور انھیں ایسوسی ایشن کی جانب سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ضلع جہلم میں خوش آمدید کہا اور تمام پرائیویٹ سکولز کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ سابقہ سی ای اوز ایجوکیشن کی طرح معروف احمد سی ای او ایجوکیشن بھی پرائیویٹ سکولز کے ساتھ بھرپورتعاون کریں گے۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن معروف احمد صاحب نے ملک افتخار حسین اعوان اور ان کے وفد کے تمام ممبرز کا شکریہ ادا کیا۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن جہلم وفد میں محمد زاہد سیکٹری نشرواشاعت و پرنسپل اثریہ سکولز اینڈ کالج جہلم، محمد ریاض صدر تحصیل دینہ و پرنسپل ریفارمر سکول، شیخ ضیاءفاروق سئنیر نائب صدر پرنسپل فرید پبلک سکول، محمود صاحب مجلس عاملہ ہیپی ہوم سکول جہلم اور سید وقار الحسن شاہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی پرنسپل دی نالج سکول دینہ شامل تھے۔