بھارت نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کر رکھی ہے، راجا فاروق حیدر
وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ حق خودارادیت ہے، بھارت نے ہم پر غیر اعلانیہ جنگ مسلط کررکھی ہے۔مظفرآباد آزاد کشمیر میں یوم سیاہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور و دیگر نے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم راجا فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ آزاد اور مقبوضہ کشمیر میں تفریق پیدا ہو، اقوام متحدہ چارٹر کے تحت ہمارا حق ہے کہ جسے چاہیں ووٹ ڈالیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر یہ بنے یا وہ بنے جو بھی بنے گا وقت آنے پر بنے گا، کشمیریوں کا جھگڑا مذہب کا نہیں، ہمارا جھگڑا بھارتی غاصب کے خلاف ہے۔علی امین گنڈا پور نے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے 5 اگست بھی ایک یوم سیاہ بن گیا ہے۔انہوں نے دورانِ تقریر یہ بھی کہا کہ پوری دنیا تو خاموش ہے لیکن مسلم ممالک بھی اس ظلم پر ہمارے ساتھ نہیں۔