’اپنے منشور کے مطابق ایک اور وعدہ پورا کردیا‘عمران خان
وزیر اعظم پاکستان عمران خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ پاکستان نے کاروبار میں آسانی کرنے والے ملکوں کی رینکنگ میں سب سے بہترین کامیابی حاصل کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دہائی میں پاکستان کی رینکنگ 50 نمبروں سے زیادہ گر گئی تھی، اب پاکستان کی رینکنگ 28درجے بہتری کے بعد 136 سے 108 پر آگئی ہے۔کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ورلڈ بینک کی ای او ڈی بی کی رینکنگ میں بہتری حاصل کی، اپنے منشور کے مطابق ایک اور وعدہ پورا کردیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اس کامیابی کے لیے محنت کرنے والے حکومتی ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ابھی بھی مزید طویل سفر طے کرنا ہے۔وزیر اعظم نے لکھا کہ انشاءاللّہ 2020 کے آخر تک پاکستان سرمایہ کاری کے لیے اول نمبر پر آجائےگا۔

