نجی جیل اور اغواء کیس میں وزیرِ خوراک بلوچستان بری
کوئٹہ کی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے نجی جیل قائم کرنے اور اغواء کے کیس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران، ان کے بیٹوں اور ساتھیوں کو بری کر دیا۔استغاثہ کے مطابق بلوچستانکے وزیر خوراک سردار عبدالرحمٰن کھیتران، ان کے بیٹوں اور ساتھیوں پر جنوری 2014ء میں بارکھان میں نجی جیل قائم کرنے اور وہاں لوگوں پر تشدد کرنے کا الزام تھا۔کوئٹہ کی ایڈیشنل سیشن کورٹ کے جج نجیب اللّٰہ نے مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے نجی جیل قائم کرنے اور اغواء کے کیس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران ان کے بیٹوں اور دیگر ساتھیوں کو بری کر دیا۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا کہ ہمیں اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد اور بھروسہ ہے۔

