LoCپر فائرنگ، فوجی اور 5 شہری شہید، 9 بھارتی فوجی جہنم واصل
بھارتی فوج کی جانب سےلائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے آج بھی اس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئےلائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوجنے آج بھی ایل او سی کے 3 سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے لانس نائیک اور 5 شہری شہیدہوگئے تاہم بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے جورا، شاہ کوٹ اور نوسیہری سیکٹرز میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائی سے 9 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے 2 بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

