وزیراعظم کا پاک فوج کی جرات و بہادری کو سلام
وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کی جرات و بہادری کو سلام پیش کیا ہے ۔ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان اور 5 شہریوں کی شہادت پر ان کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی ۔وزیراعظم نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کےلیے بھی دعا کی ۔بھارتی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹے کےد وران ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے،جس میں پاک فوج کے جوان سمیت 5 شہید ہوئے جبکہ دو سپاہیوں سمیت 5 شہری زخمی ہیں، جنہیں ڈسٹرک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پاک فوج نے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا اور جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ 2 بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

