وقار یونس کا سرفراز احمد کو ’’ شکریہ‘‘
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی خدمات پر شکریہ کا پیغام جاریا کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وقار یونس نے کہا کہ آپ نے بطور کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم جو خدمات پیش کی ہیں ان پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ساتھ میں سابق کپتان نے سرفراز احمد کو شیر سے تشبیہ دیتے ہوئے تھینک یو ٹائیگر کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خراب کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے سرفراز احمد کو ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے سبکدوش کردیا تھا۔ا

