حکومتی کمیٹی اور جے یو آئی قیادت میں پہلا رابطہ ہوگیا
حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی قیادت میں پہلا باضابط رابطہ ہوگیا ۔وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جے یو آئی (ف) کے سیکریٹری جنرل عبدالغفور حیدری کو ٹیلیفون کیا ہے۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی کل رات 8 بجے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کرے گی، مذاکرات پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی سیکریٹری جنرل کی رہائشگاہ پر ہوں گے۔مولاناعبدالغفور حیدری نے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رابطے کی تصدیق کی اور کہاکہ ہم نے اپنا موقف واضح کردیا ہے ،وہ اس کے باوجود ملنا چاہتے ہیں تو کل شام کی ملاقات طے پائی ہے۔ دیکھتے ہیں کل کی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کیا تجاویز اور سفارشات سامنے لاتے ہیں۔

