کیا آپ کو ورزش کرنے کا صحیح وقت معلوم ہے؟
فٹنس مسائل سے گھرے افراد اپنے آپ کو چست و توانا بنانے کے لیے مختلف طریقے سے محنت کرتے نظر آتے ہیں، لیکن ان کے ذہن میں ایک ہی سوال جنم لیتا ہے کہ آخر کس وقت پر ورزش کی جائے جو ان کے جسم کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند ہو۔مختلف فٹنس ٹرینرز اس حوالے سے مختلف آراء رکھتے ہیں جن میں سے کچھ کا ماننا ہے کہ ورزش صبح کے وقت کرنی چاہیے جبکہ کچھ کہتے ہیں اس کا بہترین وقت شام کا ہے۔تاہم اب نئی تحقیق میں یہ پریشانی بھی دور ہوگئی اور اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے فکر مند افراد کا یہ سوال بھی حل ہونے کے قریب ہے۔برطانیہ میں یونیورسٹی آف باتھ اور برمنگھم کے جرنل آف کلینیکل اینڈو کرینولوجی اور میٹابولزم نے اپنی نئی تحقیق میں اس سوال کا جواب بھی ڈھونڈ لیا۔

