سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے، جو سلیکٹد ہوتا ہے اس کے خلاف جدوجہد کرنا ضروری آجاتا ہے۔کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پی پی نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کرکے الیکشن کو متنازع بنایا گیا، پولنگ ایجنٹس کو اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ عوام کی خدمت نہیں کرسکتا، اب اس کے خلاف جدوجہد کرنے کا وقت آگیا ہے۔

