عوامی لیڈر ایک ہی مشن اپنی عوام کی خدمت کوارڈینیٹر سوئی گیس لالاموسیٰ ملک آصف
عوامی لیڈر ایک ہی مشن اپنی عوام کی خدمت
مسائل بلا شبہ بے شمار ہیں جو کے ہمیں 20,25 سالہ ادوار سے وراثت میں ملے ہیں جہاں کوئی پہلا چھوڑ کر گیا دوسری حکومت نے اسے ویسے کا ویسا ہی رہنے دیا انہی مسائل میں ایک بڑا مسئلہ سوئی گیس کے پریشر کا ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے لالاموسیٰ کی عوام کے ساتھ ساتھ ہی چلتا آ رہا ہے اس کے حل کے لیئے MNA سید فیض الحسن شاہ صاحب نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے گیس کے اعلیٰ افسران سے بہت بار ملاقاتیں کی اور ان کو اس مسئلے کے حل کے لیئے کہا ان کی لگا تار کوششوں سے آج لالاموسیٰ میں جہاں پہلے 4انچ کا پائپ تھا اس کو چینج کر کے 8 انچ کا پائپ لگایا جا رہا ہے اور لالاموسیٰ کو دو زون میں تقسیم کیا جا رہا ہے تا کہ کم پریشر کے مسئلے کا حل ممکن ہو سکے انشاء اللہ اس کا افتتاح چند دنوں تک ہو جائے گا اور عوام کو کم پریشر والے مسئلے سے نجات مل جائے گی شاہ صاحب کا کہنا تھا ہم عوام کے درمیان ہی رہتے ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں انشاء اللہ یہ اقتدار عوام کی امانت ہے اور عوام کے تمام مسائل کا حل ہماری ترجیہات میں شامل ہے اور ہم ایک ایک کر کے تمام مسائل حل کریں گے
کواڈینیٹر سوئی گیس لالاموسیٰ ملک آصف