آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفی لینے پر گارڈ نے جیالے کو گریبان سے پکڑ کر پیچھے دھکیل دیا
اسلام آباد ( آن لائن ) آصفہ بھٹو کے سکیورٹی گارڈ نے جیالے کو آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفی لینے پر گریبان سے پکڑ کر پیچھے دھکیل دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر آصفہ بھٹو اور بلاول بھٹو بھی ان سے ملاقات کے لئے پہنچے۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جیالے بھی احتساب عدالت کے احاطے میں پہنچ گئے۔جیالوں نے آصفہ بھٹو کے ساتھ سیلفی لی جس پر آصفہ بھٹو کے سکیورٹی گارڈ نے ایک جیالے کو پکڑ کر پیچھے دھکیل دیا۔