پاکستان نے بھارتی فوجی کی لاش واپس کردی
پاکستان نے ورکنگ باؤنڈری کے قریب نالے میں ڈوبنے والے بھارتی فوجی کی لاش بھارت کے حوالے کردی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف ) کے سب انسپکٹر پری توش منڈل، مقبوضہ کشمیر میں ورکنگ باؤنڈری کےقریب ایک نالہ پار کرتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجی کی لاش بہہ کر پاکستان آنے کی اطلاعات تھیں، جس پر بی ایس ایف نے اپنے فوجی کی لاش کی تلاش کیلئے پاکستان رینجرز سے مدد کی درخواست کی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے سرچ آپریشن میں پری توش منڈل کی لاش تلاش کرکے مروجہ فوجی ضابطوں کے مطابق بی ایس ایف حکام کے حوالے کردی۔

