وزیراعظم کی زلزلہ متاثرین کی عیادت
وزیراعظم عمران خان گزشتہ ہفتے پنجاب اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتا ل میر پور کا دورہ کیا۔وزیراعظم عمران خان زلزلہ متاثرین کی عیادت کی اور متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ بھی کیا ۔اس دوران وزیراعظم عمران خان کہا کہ میں اقوام متحدہ میں تھا تو زلزلے کا علم ہوااور مجھے بہت افسوس ہوا، میں فوری طور پر یہاں کا دورہ کرنا چاہتا تھا مگر امریکا سے واپسی میں تاخیر ہو گئی۔عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر آزاد کشمیر اور میرپور کے لوگوں سے دلی ہمدردی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں متاثرین کا دکھ محسوس کرسکتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے ایک پیکیج تشکیل دے رہی ہے اور زلزلہ متاثرین کے لیے ہر ممکن اور فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آزاد کشمیر میں اہم اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈاپور اور چیئرمین این ڈی ایم اے شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو زلزلے سے جانی و مالی نقصان، ریلیف کے اقدامات اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

