ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے قصور، ڈسکہ،اسلام آباد راولپنڈی،پشاور جہلم ، چارسدہ ، صوابی ،سوات مانسہرہ ، مینگورہ ، میرپور خاص ،مری کوٹ مومن ، سانگلہ ہل ، سکھیکھی ، گجرات ، حیدر آباد، اوکاڑہ، وزیر آباد، حافظ آباد، شکر گڑھ، شیخوپورہ ، فیروزوالا، چنیوٹ ، خوشاب، اٹک ، سرگودھا، مانگا منڈی ، اسکردو، ہنگو، باجوڑ،آزاد کشمیرمیں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 6.1ریکارڈ کی گئی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے دورانیہ آٹھ سے دس سیکنڈ تھا ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 92 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔