رحیم یار خان کی 13سالہ فضیہ یاسین کو کراچی میں جنسی بھیڑیوں نے درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر ڈالا
رحیم یار خان کے رہائشی غریب محنت کش کی 13سالہ بیٹی فضیہ یاسیںن کو کراچی میں جنسی بھیڑیوں نے درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر ڈالا…اطلاعات کے مطابق کراچی میں گھریلو ملازمہ کی حیثیت سے کام کرنے والی 13 سالہ بچی فضیہ یاسین کو جنسی بھیڑیوں نے جنسی ہوس مٹانے کے لئے درندگی کے بعدقتل کردیا اور واقعہ کو خود کشی کا رنگ دینے کے لئے معصوم بچی کی لاش پنکھے سے لٹکا دی گئی اور بغیر پوسٹ مارٹم کروائے لاش کو زبردستی رحیم یار خان روانہ کر دیا گیا ہے. مقدمے کے اندراج کے باوجود بھی سندھ پولیس نے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا. ذرائع کے مطابق فضیہ یاسین کا تعلق رحیم یار خان کے حلقہ این اے 177،پی پی 259کے علاقہ رکن پور حبیب کوٹ سے ہے.اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کر کے انصاف کے اعلیٰ ایوانوں پر مسلط انصاف کے قاتلوں اور بے حس حکمرانوں تک پہنچانے میں مدد کریں شائد کسی بے غیرت اور بےحس کا ضمیر جاگ جائے شائد اس معصوم بچی کو انصاف مل جائے ..



